- کتاب فہرست 180548
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1867
طب773 تحریکات280 ناول4033 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار62
- دیوان1389
- دوہا65
- رزمیہ98
- شرح171
- گیت86
- غزل926
- ہائیکو12
- حمد35
- مزاحیہ37
- انتخاب1486
- کہہ مکرنی6
- کلیات636
- ماہیہ18
- مجموعہ4446
- مرثیہ358
- مثنوی766
- مسدس51
- نعت490
- نظم1121
- دیگر64
- پہیلی16
- قصیدہ174
- قوالی19
- قطعہ54
- رباعی273
- مخمس18
- ریختی12
- باقیات27
- سلام32
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ73
- واسوخت24
قاضی عبدالغفار کا تعارف
’’لیلی کے خطوط‘‘ اور ’’مجنوں کی ڈائری‘‘ کے مصنف قاضی عبدالغفار اصلاً صحافی تھے۔ ان کے زورقلم نے کئی اخباروں کو وقار عطا کیا۔ ان کا وطن مرادآباد تھا۔ وہیں ابتدائی تعلیم ہوئی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ آئے۔ ادبی اور سیاسی شعور اسی درسگاہ میں پروان چڑھا۔ عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا۔ پہلے مولانا محمد علی کے مددگار کی حیثیت سے ’’ہمدرد‘‘(دہلی) سے وابستہ ہوئے۔ کچھ دنوں بعد دہلی سے کلکتہ چلے گئے اور وہاں سے روزنامہ ’’جمہور‘‘ جاری کیا۔ پھر حیدرآباد جاکر ’’پیغام‘‘ نکالا۔
صحافت کے علاوہ سوانح اور تاریخ سے بھی انہیں گہرا شغف تھا۔ آثار جمال الدین، حیات اجمل، یادگار ابوالکلام آزاد ان کے قلم سے نکلی ہوئی مشہور سوانح عمریاں ہیں۔ ان کی عمر کے آخری ایام انجمن ترقی اردو (ہند) کی خدمت میں گزرے۔ کافی عرصے تک انجمن کے سکریٹری کی خدمت انجام دی۔ اس دوران وہ انجمن کے ترجمان ’’ہماری زبان‘‘ کے مدیر بھی رہے۔
اپنی ذات زندگی میں بھی اور تصنیفی کاموں میں بھی قاضی صاحب کے یہاں بہت نفاست پائی جاتی تھی۔ لباس، خوراک، رہن سہن ہر معاملے میں وہ بہت خوش سلیقہ تھے۔ اسی طرح تحریر میں بھی نفاست کا ثبوت دیتے ہیں اور بہت سوچ سمجھ کر ایک ایک لفظ کا انتخاب کرتے ہیں۔ ان کی عبارت بہت ستھری اور پاکیزہ ہوتی ہے۔ قاضی صاحب کی نثر نگاری کی ایک خصوصیت ہے۔ منتخب اشعار کا استعمال ان کے یہاں بہت ملتا ہے۔ اکثر مضامین کی ابتدا وہ کسی شعر سے کرتے ہیں۔ اور بالعموم خاتمہ بھی شعر پر ہی ہوتا ہے۔مأخذ : تاریخ ادب اردوموضوعات
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets
-
ادب اطفال1867
-