Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ramanand Sagar's Photo'

رامانند ساگر

1917 - 2005 | ممبئی, انڈیا

فلمساز، ہدایت کار اور کہانی نویس۔ ٹی وی کی مشہور اساطیری سیریل ’رامائن‘ کی تخلیق پر بہت شہرت حاصل ہوئی

فلمساز، ہدایت کار اور کہانی نویس۔ ٹی وی کی مشہور اساطیری سیریل ’رامائن‘ کی تخلیق پر بہت شہرت حاصل ہوئی

رامانند ساگر کا تعارف

تخلص : 'رامانند ساگر'

اصلی نام : چندر مولی چوپڑا

پیدائش : 29 Dec 1917 | لاہور, پنجاب

وفات : 12 Dec 2005 | ممبئی, مہاراشٹر

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز، ہدایت کار اور کہانی نویس۔ انہیں بھارتی ٹی وی کی مشہور اساطیری سیریل ’رامائن‘ کی تخلیق پر بہت شہرت حاصل ہوئی تھی۔

رامانند ساگر نے اپنے کیرئر کا آغاز بطور فلم ٹیکنیشن کیا تھا اور ممبئی کی فلم نگری میں ترقی کرتے کرتے وہ ایک کہنہ مشق فلمساز بن گئے تھے۔ رامانند نے پچیس سے زیادہ فلمیں اور ایک درجن سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنائے۔ ان کی چند یادگار فلموں میںانسانیت، کوہ نور، پیغام، گھونگھٹ، زندگی، آنکھیں، للکار، آرزو، گیت اور بغاوت کے نام آتے ہیں۔

انہوں نے ساگر جی کے ساتھ فلم’سلمٰی‘ میں کام کیا۔ جس میں ہیروئین پاکستانی اداکارہ سلمی آغا اور ہیرو راج ببر تھے۔ اس فلم کے نغمے حسن کمال نے ہی لکھے تھے۔

ساگر کو اردو زبان سے بہت لگاؤ تھا۔ وہ ایک اچھے ناول نگار اور افسانہ نگار بھی تھے۔ برصغیر کی تقسیم پر بھی رامانند ساگر نے ایک ناول’ اور انسان مر گیا ‘ لکھا۔ اس کے علاوہ ان کے کئی افسانے اردو کے رسائل اور جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ممبئی میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوا۔

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے