Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Sadiq-ur-Rahman Kidwai's Photo'

صدیق الرحمن قدوائی

1934 | دلی, انڈیا

ناقد، محقق،غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور انجمن ترقی اردو ہند کے کارگزار صدر

ناقد، محقق،غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور انجمن ترقی اردو ہند کے کارگزار صدر

صدیق الرحمن قدوائی کا تعارف

اصلی نام : صدیق الرحمن

پیدائش : 28 Mar 1934 | بارہ بنکی, اتر پردیش

صدیق الرحمن قدوائی کا شمار اردو کے ممتاز ناقدین میں ہوتا ہے ۔ اُن کی کتابیں ‘تاثر نہ کہ تنقید’ ،‘ ادب ، ثقافت اور دانشوری ’ ‘گمان اور یقین’، ‘تمنا کہیں جسے’ ، ‘ہندوستان میں فکری اور تہذیبی اصلاح کا آغاز’ ہیں۔

اِس کے علاوہ انہوں نے ڈپٹی نذیر احمد کے ناول فسانہ مبتلا ، انتخاب نظیر اکبر آبادی اور مکاتب مظہر الحق جیسی اہم کتابیں بھی تصنیف و تالیف اور تدوین کی ہیں۔ ان کی کتابوں کے انگریزی اور کچھ دوسری زبانوں میں تراجم بھی ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے بھارت کے علاوہ پاکستان ، فرانس ، جرمنی ، انگلینڈ اور امریکا کے بھی ادبی پروگراموں میں شرکت کی ہے ۔

قدوائی صاحب کا تعلق ایک مشہور خانوادے سے ہے ۔ ان کے والد شفیق الرحمن قدوائی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بانیان میں سے تھے ۔ انہوں نے بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیم حاصل کی اور وہیں اردو کے استاد مقرر ہوئے ۔ بعد میں وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر ہوئے اور وہیں سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی مسلسل تحقیقی کاموں سے منسلک رہے ہیں۔ فی الحال، وہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور انجمن ترقی اردو ہند کے کارگزار صدر بھی ہیں ۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے