ثمیر کبیر مشہور شاعر شاہد کبیر کے فرزند ہیں۔ ثمیر کبیر نوجوان نسل میں تیزی سے ابھرنے والا نام ہے ، آپ کی غزلیں ہندوستان اور پاکستان کے رسالوں اور اخبارات میں شایع ہوتی رہتی ہیں ساتھ ہی ساتھ ہندی کے ادبی رسالوں میں بھی آپ کثرت سے نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کے آپ کا ٨٠ فی صد کلام کہیں نہ کہیں شایع ہو چکا ہے ۔
آپ کا موسیقی کی دنیا سے گہرا تعلق ہے ، آپ کے تین البم
شہر سے دور ( ٹائمز میوزک )
آمین (سونی میوزک )
نظر چرا کے ( CD baby ا مریکا )
سے منظر عام پر آ چکا ہے اور اس فیلڈ میں مسلسل کام شروع ہے۔