ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد سید ذکی حسن کھر پر مشاعرے منعقد کیا کرتے تھے۔ والدہ صالحہ بیگم مخفی فیروزپوری بہت اچھی شاعرہ تھیں جن کا بہت سا غیرمطبوعہ کلام موجود ہے۔ وہ اپنے چچا ریاض حسن خاں خیال سے اصلاح لیتی تھیں جو داغ کے شاگرد تھے۔ سمیعہ خاتون نسیمؔ نے گھر ہی تعلیم حاصل کی۔ غزلیں اور پابند نظمیں کہتی ہیں۔ مجموعہ کلام ’’حرف دل‘‘ ۔1987 میں شائع ہوا۔