Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shafiqur Rahman's Photo'

شفیق الرحمان

1920 - 2000 | راول پنڈی, پاکستان

مقبول ترین پاکستانی طنز و مزاح نگار اور افسانہ نویس ، اپنے منفرد انداز تحریر کے لیے جانے جاتے ہیں۔

مقبول ترین پاکستانی طنز و مزاح نگار اور افسانہ نویس ، اپنے منفرد انداز تحریر کے لیے جانے جاتے ہیں۔

شفیق الرحمان

افسانہ 2

 

اقوال 8

در اصل شادی ایک لفظ نہیں پورا فقرہ ہے۔

  • شیئر کیجیے

یہ مرد ایورسٹ پر چڑھ جائیں، سمندر کی تہ تک پہنچ جائیں، خواہ کیسا ہی ناممکن کام کیوں نہ کرلیں، مگر عورت کو کبھی نہیں سمجھ سکتے۔ بعض اوقات ایسی احمقانہ حرکت کر بیٹھتے ہیں کہ اچھی بھلی محبت نفرت میں تبدیل ہوجاتی ہے، اور پھر عورت کادل۔۔۔ ایک ٹھیس لگی اور بس گیا۔ جانتے ہیں کہ حسد اور رشک تو عورت کی سرشت میں ہے۔ اپنی طرف سے بڑے چالاک بنتے ہیں مگر مرد کے دل کو عورت ایک ہی نظر میں بھانپ جاتی ہے۔

  • شیئر کیجیے

جانتے ہو عورت کی عمر کے چھ حصے ہوتے ہیں۔ بچی، لڑکی، نو عمر خاتون، پھر نو عمر خاتون، پھر نو عمر خاتون، پھر نو عمر خاتون۔

  • شیئر کیجیے

میرا ذاتی نظریہ تو یہی ہے کہ ایک تندرست انسان کو محبت کبھی نہیں کرنی چاہیے۔ آخر کوئی تک بھی ہے اس میں؟ خواہ مخواہ کسی کے متعلق سوچتے رہو، خواہ وہ تمہیں جانتا ہی نہ ہو۔ بھلا کس فارمولے سے ثابت ہوتا ہے کہ جسے تم چاہو وہ بھی تمہیں چاہیے۔ میاں یہ سب من گڑھت قصے ہیں۔ اگر جان بوجھ کر خبطی بننا چاہتے ہوتوبسم اللہ! کیے جاؤ محبت۔ ہماری رائے تو یہی ہے کہ صبر کرلو۔

  • شیئر کیجیے

لڑائی اور امتحان کے نتیجے کا کچھ پتہ نہیں ہوتا۔

  • شیئر کیجیے

طنز و مزاح 14

کتاب 56

متعلقہ مصنفین

"راول پنڈی" کے مزید مصنفین

 

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے