Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

شاہ اسماعیل شہید

1779 - 1831

شاہ اسماعیل شہید کا تعارف

اصلی نام : شاہ محمد اسماعیل شہید

پیدائش : 26 Apr 1779 | مظفر نگر, اتر پردیش

وفات : 06 May 1831

شاہ ولی اللہ کے پوتے اور حضرت شاہ عبد الغنی کے بیٹے۔ ان کی تعلیم و تربیت ان کے چچا شاہ عبدالعزیز کے زیر سایہ ہوئی۔سید احمد بریلوی نے سکھوں کے خلاف جو جہاد کیا تھا شاہ اسماعیل اس میں اُن کے دست راست رہے اور بالاخر بالاکوٹ ضلع ہزارہ میں شہید ہوئے۔بالاکوٹ میں ہی سید احمد بریلوی کے ساتھ مدفون ہیں۔ان کی مشہور کتاب تقویۃ الایمان ہے اس کے علاوہ اصول فقہ، منصب امامت، عبقات، مثنوی سلک نور اور تنویر العینین فی اثبات رفع الیدین بھی اس کی تصانیف ہیں۔

آپ نامور محدث ومجاہد، حضرت شاہ عبد الغنی دہلویؒ کے فرزند، حضرت شاہ عبد العزیزدہلویؒ، حضرت شاہ رفیع الدین دہلویؒ اور شاہ عبد القادر دہلویؒ کے بھتیجے اور حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے پوتے اور حضرت شاہ عبد الرحیم دہلویؒ کے پرپوتے تھے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے