Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shameem Nikhat's Photo'

شمیم نکہت

1935 - 2016 | دلی, انڈیا

شمیم نکہت کا تعارف

اصلی نام : شمیم نکہت

پیدائش : 12 Oct 1935 | لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : 28 Sep 2016

شمیم نکہت مشہورترقی پسند، فیمنسٹ افسانہ نگار اور ادیبہ تھیں۔ لکھنؤ کے ایک بڑے کاروباری گھرانےمیں پیدا ہوئیں۔ مشہورادیب اورنقاد شارب ردولوی کی رفیق حیات تھیں۔ ابتدا سے بی اے تک کرامت حسین گرلس کالج، لکھنؤمیں تعلیم حاصل کی۔ ایم اے، لکھنؤ یونیورسٹی سےکیا اور پروفیسراحتشام حسین کی نگرانی میں’پریم چند کے ناولوں میں نسوانی کردار‘ کےموضوع پر ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی میں پروفیسراور صدرشعبہ رہیں۔ کئی کتابوں کی مصنف تھیں: پریم چند کے نالوں میں نسوانی کردار(پی ایچ  ڈی مقالہ)، دو آدھے (افسانوں کا مجموعہ)، تاثرات (مضامین کا مجموعہ)، دھند میں چہرے (خاکے، ریڈیو نشریے، افسانے، مضامین)، بچوں کی صحبت (انگریزی سے ترجمہ)۔ انھوں نے اردو کےابتدائی اور غیر مادری زبان کےطلبا کے لئے بھی کئی کتابیں لکھیں۔ اتر پردیس، بنگال، دہلی اور بہاراردو اکادمیوں نے ان کی کتابوں پر ایوارڈ پیش کئے۔ پاکستان اور لکھنوکی کئی ادبی تنظیموں کی طرف سے اعزازات سے نوازی گئیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے