Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

سورج نرائن مہر

1859 - 1932 | لاہور, پاکستان

سورج نرائن مہر کا تعارف

اصلی نام : منشی سورج نرائن

پیدائش : 13 Nov 1859 | دلی

وفات : 12 May 1932 | لاہور, پنجاب

منشی سورج نرائن مہر دہلوی داغ کے معاصرین میں سے تھے لیکن وہ ان شاعروں میں سے ہیں جنہوں نے داغ کا تتبع نہیں کیا حالانکہ اس وقت داغ کے رنگ میں شعر کہنا ہی معراج شاعری سمجھا جاتا تھا ۔ اس وقت میں مہر نے داغ کے رنگ شاعری کی پیروی کرنے اور عام شعری رو میں بہہ جانے کے بجائے تصوف کا رنگ اپنایا اور حقائق ومعارف الہیات کے مضامین ہی کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ۔ اسی رنگ شاعری کی وجہ سے ان کو ’’ ویدانت رتن ‘‘ بھی کہا جاتا تھا ۔

سورج نرائن مہر دہلوی نے کئی اصناف میں شاعری کی ۔ انہوں نے بچوں کیلئے نظمیں بھی لکھیں ۔ مہر کے شعری مجموعے    ’ کلام مہر ‘ ’رباعیات مہر‘ ’ قطعات مہر ‘ اور ’ غزلیات مہر‘ کے نام سے شائع ہوئے ۔

مہر کا انتقال ۱۹۳۲ میں دہلی میں ہوا 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے