- کتاب فہرست 184502
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1921
طب869 تحریکات290 ناول4300 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1432
- دوہا64
- رزمیہ98
- شرح182
- گیت81
- غزل1080
- ہائیکو12
- حمد44
- مزاحیہ36
- انتخاب1540
- کہہ مکرنی6
- کلیات671
- ماہیہ19
- مجموعہ4828
- مرثیہ374
- مثنوی814
- مسدس57
- نعت533
- نظم1194
- دیگر68
- پہیلی16
- قصیدہ179
- قوالی19
- قطعہ60
- رباعی290
- مخمس17
- ریختی12
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی28
- ترجمہ73
- واسوخت26
سید محمود حسن قیصر امروہی کا تعارف
علامہ سید محمود حسن قیصر امروہوی کی پیدائش 19 اگست 1919 میں امروہہ میں ہوئی۔ آپ کے والد سید مقبول حسن 'قابل' امروہوی، فارسی کے ایک جید فاضل و ادیب اور شاعر تھے۔قیصر امروہوی نے 6 سال کی عمر میں اپنا پہلا شعر کہا اور یہ مشغلہ جاری رہا۔ آپ نے ہر صنفِ سخن پر طبع آزمائی کی لیکن شاعری کو اپنے لئے سرمایہ امتیاز نہیں سمجھا۔ یہی وجہ رہی کہ مشاعروں میں شرکت نہیں کی۔ آپ کا کلام فلسفہ وتصوف، نعت و منقبت نیز مختلف موضوعات پر نظموں کی شکل میں ہے۔ قیصر امروہوی کے اردو کلام کے علاوہ فارسی کلام بھی موجود ہے۔ سید محمود حسن قیصر امروہوی نے ابتدائی تعلیم امروہہ میں حاصل کی، اٹھارہ سال کی عمر میں آپ جامعہ ناظمیہ لکھنؤ آگئے۔ قیصر امروہوی نے جامعہ آگرہ سے ادیب کامل (مساوی گریجویشن ) ، الہ آباد یونیورسٹی سے فقیہ فاضل ( مساوی پوسٹ گریجویشن) اور لکھنؤ یونیورسٹی سے فاضلِ ادب عربی ( مساوی پوسٹ گریجویشن) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے لائبریری سائنس کا کورس بھی کیا جس کے بعد وہیں یعنی مولانا آزاد لائبریری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ملازمت کی۔ قیصر امروہوی صاحبِ علم، ایک ماہر ادیب، شاعر اور اچھے تاریخ داں تھے۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ کتب کی اوراق گردانی میں گزرا۔ بنا تحقیق کہ وہ اپنے کسی کام میں ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھاتے تھے۔ آپ کی اہم ترین تخلیقات میں درج ذیل کتب کے علاوہ متعدد مضامین، تزکرے اور مقالات شامل ہیں : 1۔ اسلامی علوم کے ہندی مصادر 2۔ سر سید کی چند علمی تحریریں 3۔ اصولِ فہرست نگاری 4۔ عشری درجہ بندی 5۔ مولانا آزاد لائبریری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نادر مخطوطات 6۔ فہرستِ مخطوطات 7۔ رجالِ نہجل بلاغہ 8۔ تدوینِ کلامِ علی ابن ابی طالب شعری مجموعے 1۔ رنگ و آب 2۔ نیرنگjoin rekhta family!
-
ادب اطفال1921
-