Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Tabassum Kashmiri's Photo'

تبسم کاشمیری

1940 | لاہور, پاکستان

ممتاز نقاد، محقق شاعر اور ادبی مورخ

ممتاز نقاد، محقق شاعر اور ادبی مورخ

تبسم کاشمیری کا تعارف

اصلی نام : محمد صالحین

پیدائش : 29 Jul 1940 | دوسرا, پنجاب

LCCN :nb90570924

ڈاکٹر تبسم کا شمیری اردو کے ممتاز نقاد، محقق شاعر اور ادبی مورخ ڈاکٹر تبسم کا شمیری کا اصل نام محمد صالحین ہے اور وہ  29 جولائی 1940ء کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1964ء میں اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور 1973 ء میں پی ایچ ڈی کی۔ علمی زندگی کا آغاز 1975ء میں شعبہ تاریخ ادبیات مسلمانان پاک و ہند، پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ بعد ازاں ایم او کالج ، یونیورسٹی اورینٹل کالج اور اوسا کا یونیورسٹی آف فارن سٹڈیز جاپان کے شعبہ اردو سے وابستہ رہے۔ 2005ء میں اوسا کا یونیورسٹی سے ریٹائر ہوئے۔ شاعری، تحقیق اور تنقید کے میدانوں میں ڈاکٹر تبسم کاشمیری کی تقریباً بیس کتب شائع ہو چکی ہیں۔ تحقیقی حوالے سے کتاب ’’ادبی تحقیق کے اصول‘‘  1980ء میں مرتب کی گئی تھی۔ ادبی تاریخ کے حوالے سے ان کی کتاب’’ اردو ادب کی تاریخ‘‘ ہے جس کی ایک جلد 2003ء میں شائع ہوئی تھی۔ یہ جلد ’’آغاز سے 1857ء ‘‘ تک ہے۔ اس کے علاوہ ان کی کتاب ’’جاپان میں اردو‘‘ 2005ء میں شائع ہوئی۔ ناول ’’قصبہ کہانی‘‘ کے نام سے 1993 ء میں شائع ہوا۔ شاعری کے سلسلے میں تبسم کاشمیری کا پہلا مجموعہ ’’تمثال‘‘ تھا۔ اس کے بعد’’ نوحے تخت لہور کے‘‘ شائع ہوئی۔ پھر ’’پرندے، پھول، تالاب‘‘ شائع ہوئی جس میں کئی مجموعے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ’’کاسنی بارش میں دھوپ‘‘ اور ’’باز گشتوں کے پل پر‘‘ نظموں کے مجموعے ہیں۔۔ انہوں نے ہسپانوی شاعروں کے کلام اور جاپانی شاعروں کی ہیرو شیما  کے موضوع پر لکھی گئی نظموں کے ترجمے بھی کئے ہیں اور جدید جاپانی شعرأ پر بھی کام کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2013 ء کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ لاہور میں قیام پذیر ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے