Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Talha Rizvi Barq's Photo'

طلحہ رضوی برق

1941 | پٹنہ, انڈیا

اردو و فارسی زبان پر یکساں عبور رکھنے والے فصیح شاعر

اردو و فارسی زبان پر یکساں عبور رکھنے والے فصیح شاعر

طلحہ رضوی برق کا تعارف

تخلص : 'برق'

اصلی نام : سید محمد طلحہ رضوی

پیدائش : 25 Jan 1941 | پٹنہ, بہار

رشتہ داروں : محمودہ خاتون (والدہ), قتیل دانا پوری (والد), شاہ بلال رضوی (بیٹا)

LCCN :n85211008

اردو ادب میں دبستان عظیم آباد کو نمایاں مقام حاصل ہے، شاد عظیم آبادی، نور عظیم آبادی، رمز عظیم آبادی، بیدل عظیم آبادی اور کلیم عاجز جیسے بڑے شاعر اسی خمیر سے اٹھے اور عالم ادب پر چھا گئے۔ شعراء کی اس فہرست میں ایک نام پروفیسر طلحہ رضوی برق کا بھی ہے۔قومی و بین الاقوامی سطح پر اردو اور فارسی شاعری میں باوقار اور مستند شاعر تسلیم کئے جانے والے پروفیسر ڈاکٹر سید طلحہ رضوی برق کی شناخت اردو ادب میں صرف ایک شاعر کی حیثیت سے ہی نہیں بلکہ آپ ایک مصنف، مؤلف، محقق، مقالہ نگار اور تاریخ گو کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔

موجودہ عہد میں اردو و فارسی زبان پر یکساں عبور رکھنے والے چند شعراء میں آپ کا  شمار کیا جاتا ہے۔

اپنی زندگی کی 83 بہاریں دیکھ چکے پروفیسر برق نے اردو زبان و ادب کے راستہ میں بے شمار نشیب و فراز دیکھے ہیں. شعری و ادبی ذوق آپ نے وراثت میں پائی، آپ کے والد علامہ سید شاہ قائم رضوی چشتی نظامی اپنے وقت کے بڑے شاعروں میں شمار ہوتے تھے جب کہ آپ کی والدہ بی بی محمودہ خاتون کا تعلق عظیم صوفیا گھرانہ سید شاہ محی الدین مجیبی پھلواری شریف سے تھا اور آپ بھی قادرالکلام شاعرہ تھیں. آپ نے عروض کی تعلیم والدہ سے ہی حاصل کی.

پروفیسر طلحہ رضوی برق ویر کنور سنگھ یونیورسٹی آرہ سے بحیثیت صدر شعبہ اردو 2001 میں سبکدوش ہوئے، آپ کی نگرانی میں فارسی میں 9 اور اردو میں 25 اسکالرز نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جب کہ ایک نے ڈی لٹ کیا۔

اردو ادب میں تقریباً پچیس سے زائد آپ کی تصنیفات و تالیف شائع ہویں، ان پچیس تصانیف میں سات تصانیف شاعری پر مشتمل ہے۔ ان میں اردو کی نعتیہ شاعری، شایگاں( مجموعہ غزلیات)، شہاب سخن ( رباعیات)، قطعہ تاریخ ( فارسی) اربعین ( نعتیہ مجموعہ)، سہرے ہی سہرے، عشرہ مبشرہ وغیرہ شامل ہیں۔

پروفیسر برق جتنے مقبول اردو شاعری کے حوالے سے ہیں اس سے زیادہ فارسی شاعری کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ فارسی زبان و ادب کی گراں قدر خدمات کے حوالے سے آپ 2010 میں اس وقت کی صدر جمہوریہ پرتبھا سنگھ پاٹل کے ہاتھوں اعزاز سے نوازے جاچکے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے