Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Waheed Allahabadi's Photo'

وحید الہ آبادی

1829 - 1892 | الہٰ آباد, انڈیا

وحید الہ آبادی کا تعارف

تخلص : 'وحید'

اصلی نام : وحید الدین احمد

پیدائش :الہٰ آباد, اتر پردیش

وفات : الہٰ آباد, اتر پردیش

اب بھی آ جاتے تو رہ جاتی ہماری زندگی

بعد مرنے کے اگر خط کا جواب آیا تو کیا

مولوی وحید الدین نام ، وحید تخلص۔۱۸۲۹ء میں قصبہ کٹرا، ضلع الہ آباد میں پیدا ہوئے۔ زمانے کے دستور کے مطابق فارسی ،عربی کی تعلیم حاصل کی۔ شاعری کا شوق بچپن سے تھا۔ آتش کے ایک شاگرد شیخ بشیر علی بشیرؔ سے مشورہ سخن کرتے تھے۔ وحیدؔ اکبرالہ آبادی کے استاد تھے۔ ایک مرتبہ وحید کے گھر میں آگ لگی،ان کو اپنا دیوان یاد آیا جو ان کی ساری عمر کی کمائی تھی۔ اس کو نکالنے کے لیے کوٹھری میں گئے۔ دیوان تو ہاتھ لگ گیا، مگر دھواں گھر میں اتنا بھر گیا تھا کہ نکلنے کا راستہ ان کو نہ ملا۔ جب لوگ انھیں تلاش کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا ،دیوان ہاتھ میں ہے، ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور دم نکل چکا ہے۔وفات ۹؍اپریل ۱۸۹۲ء کٹرا،الہ آباد۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے