Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

معلوم نہیں صاحب

مشتاق احمد سالک

معلوم نہیں صاحب

مشتاق احمد سالک

MORE BYمشتاق احمد سالک

    ایک انگریز سیاح پہلی بار ہندوستان آیا۔ دہلی میں لال قلعہ دیکھ کر وہ بہت تعجب ہوا۔ اس نے قریب کھڑے ہوئے ایک شخص سے پوچھا۔

    ’’یہ عمارت کس نے بنائی تھی؟‘‘ اس نے جواب دیا۔

    ’’معلوم نہیں صاحب‘‘

    انگریز نے اپنی ڈائری میں نوٹ کر لیا کہ لال قلعہ معلوم نہیں صاحب نے بنوایا تھا۔ پھر وہ بمبئی گیا اور گیٹ وے آف انڈیا کی خوبصورت تعمیر دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ اس

    نے یہاں بھی ایک شخص سے پوچھا کہ یہ گیٹ گس نے بنوایا تھا۔ اس نے جواب دیا۔

    ’’معلوم نہیں صاحب‘‘

    انگریز کو معلوم نہیں صاحب سے بڑی عقیدت ہو گئی۔ دوسرے روم انگریز دکان سے کچھ خرید رہا تھا اس نے دیکھا کہ سڑک پر بہت سے لوگ ایک موٹے آدمی کو گھیرے ہوئے کھڑے تھے اس نے دکاندار سے پوچھا۔’’یہ کون ہے؟‘‘ دکاندار نے جواب دیا۔

    ’’معلوم نہیں صاحب‘‘

    انگریز یہ سنتے ہی اس موٹے آدمی کی طرف لپکا لیکن اس سے پہلے کہ وہ وہاں پہونچتا، موٹا آدمی اپنی کار میں بیٹھ کر چلا گیا۔ انگریزکو بہت افسوس ہوا کہ وہ اتنے مشہور معمار سے نہ مل سکا۔ دو تین دنوں بعد انگریز تفریح کے لئے نکلا راستہ میں اس نے دیکھا کہ ایک جنازہ جا رہا ہے جس کے ساتھ بےشمار لوگ ہیں اور بہت سے لوگ رو رہے ہیں اس نے سوچا یہ ضرور کوئی بڑا آدمی ہوگا۔

    اس نے ایک آدمی سے پوچھا۔

    ’’یہ کس کا جنازہ ہے؟‘‘

    ’’معلوم نہیں صاحب‘‘

    اتنے سنتے ہی انگریز نے اپنا ہیٹ تعظیماً اتارا اور سر جھکا لیا۔ پھر اس نے اپنی ڈائری میں نوٹ کیا۔ ہندوستان کا مشہور و معروف معمار’’معلوم نہیں صاحب‘‘ آج شام چھ بجے اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے