Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aleena Itrat's Photo'

مشاعروں میں مقبول نسائی لب و لہجے کی معروف شاعرہ

مشاعروں میں مقبول نسائی لب و لہجے کی معروف شاعرہ

علینا عترت کا تعارف

تخلص : 'علینا'

اصلی نام : علینا عترت

پیدائش :بجنور, اتر پردیش

رشتہ داروں : مینا نقوی (بہن), نصرت مہدی (بہن)

ابھی تو چاک پہ جاری ہے رقص مٹی کا

ابھی کمہار کی نیت بدل بھی سکتی ہے

خوبصورت لب و لہجے کی مترنم شاعرہ علینا عترت 6 جون کو نگینہ، ضلع بجنور میں پیدا ہوئیں. آپ نے انگریزی ادب اور تاریخ میں ایم اے کرنے کے ساتھ بی ایڈ کیا ہے اور فی الوقت آپ شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں.
علینا عترت اپنے فن پر مکمل عبور رکھتی ہیں۔ ان کے مزاج اور رکھ رکھاؤ میں ایک فکر انگیز سنجیدگی ہے۔ علینا عترت کی غزلیں خود اپنا ثبوت پیش کرتی ہیں۔ مشاعرہ زدہ شاعری سے دور، جذبات کو شعری پیکرمیں ڈھال کر ایک معیار عطا کرتی ہیں۔ علینا عترت لفظوں سے خوبصورت چہرے بنانا جانتی ہیں۔ ان کی شاعری ادب کے آئینے پہ اپنا عکس بناتی ہے۔ نسائی احساسات اور جذبات کی پاکیزگی ان کی شاعری کے نمایاں وصف ہیں۔
آپ کا شعری مجموعہ ’’سورج تم جاؤ‘‘ عوام و خواص میں پذیرائی حاصل کرچکا ہے اور اسے دہلی اردو اکادمی اور بہار اردو اکادمی سے سال 2015 اور 2016 میں انعامات سے نوازا جا چکا ہے. علاوہ ازیں آپ کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی غزلیں، نظمیں اور افسانے ملک و بیرون ممالک کے معیاری رسائل و جرائد میں پابندی کے ساتھ شائع ہوتے ہیں. آپ مشاعروں میں جانا پہچانا نام ہیں اور آپ نے اپنے خوبصورت ترنم کے ساتھ معیاری شاعری کی وجہ سے اپنی مخصوص شناخت قائم کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو ملک و  بیرون ممالک کے معیاری مشاعروں میں پابندی سے بلایا جاتا ہے.

موضوعات

Recitation

بولیے