Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Central Library of Allahabad University, Allahabad's Photo'

سینٹرل لائبریری آف الہ آباد یونیورسٹی، الہ آباد

الہٰ آباد, انڈیا

سینٹرل لائبریری آف الہ آباد یونیورسٹی، الہ آباد کا تعارف

الہ آباد یونیورسٹی کی بنیاد 23 ستمبر 1887 کو رکھی گئی، کلکتہ، بمبئی اور مدراس یونیورسٹی کے بعد یہ ہندوستان کی چوتھی قدیم یونیورسٹی ہے۔ ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں اس کا ایک قابل قدر مقام ہے۔ الہ آباد یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری بھی سو سال سے زیادہ قدیم ہے۔ لائبریری میں دیگر موضوعات کے ساتھ  تقریبا تیس ہزار سے بھی زائد اردو، فارسی اورعربی کتابوں کا نہایت قیمتی ذخیرہ موجود ہے۔  اردو کی سب سے بڑی اور مقبول ویب سائٹ ریختہ نے الہ آباد یونیورسٹی لائبریری میں محفوظ قدیم اور نایاب اردو کتابوں کے ایک بڑے ذخیرے کو  ڈیجیٹلائز کردیا ہے، جن میں "ابن بطوطہ کے تعاقب میں، "اداس نسلیں، "اردو مخطوطات" کی دونوں جلدیں، "آصف اللغات" کی تمام جلدیں، "اقبال ایک مطالعہ" از کلیم الدین احمد، "الف لیلہ و لیلہ" مکمل، "باغ و بہار، "پروفیسر بدھو" از فکر تونسوی، "تاریخ ادبیات عالم" از وہاب اشرفی، "تاریخ زبان اردو" از مسعود حسین، "تاریخ ہندوستان" کی تام جلدیں، از محمد ذکاء اللہ، "تذکرہ شعرائے اتر پردیش" از عرفان عباسی، "تذکرہ مخطوطات" کی تمام جلدیں از محی الدین قادری زور، "تذکرہ مرثیہ نگاران اردو" از مراز امیر علی جونپوری اور "آتش خاموش" از صالحہ عابد حسین جیسی  ہزاروں تخلیق، تنقید، تراجم، تاریخ، تذکرے، ناول اور افسانوں کی شکل میں نادر و نایاب کتابیں موجود ہیں، اس کے علاوہ ادبی رسائل کی ایک بڑی فہرست بھی شامل ہے، جیسے "ادبی دنیا، "اردو ادب، علی گرھ، "اردو، "افکار کراچی، "پگڈنڈی، "آہنگ، گیا، "بانو، "برہان، "بیسویں صدی، "اورینٹل کالج میگزین" اور "آج کل" وغیرہ  کے سیکڑوں شمارے اب ریختہ کی ڈیجٹل لایبریری کا حصہ ہیں۔ مزید کتابیں دیکھنے اور پڑھنے کے لئے ریختہ ڈیجیٹل لائبریری کا  قصد کریں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے