Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Krishn Bihari Noor's Photo'

کرشن بہاری نور

1926 - 2003 | لکھنؤ, انڈیا

مقبول عام شاعر، لکھنوی زبان و تہذیب کے نمائندے

مقبول عام شاعر، لکھنوی زبان و تہذیب کے نمائندے

کرشن بہاری نور کا تعارف

تخلص : 'نور'

اصلی نام : کرشن بہاری

پیدائش : 08 Nov 1926 | لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : 30 May 2003 | غازی آباد, اتر پردیش

رشتہ داروں : فضل لکھنوی (استاد), گووند گلشن (شاگرد)

چاہے سونے کے فریم میں جڑ دو

آئنہ جھوٹ بولتا ہی نہیں

کرشن بہاری نور 8؍ نومبر 1925 کو لکھنؤ کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ شاعرانہ ماحول میں تربیت ہوئی ۔ بچپن ہی سے شعر و شاعری کا شوق تھا۔ اچھے اور لائق دوستوں کی صحبت میں ان کے زوق کو اور جلا ملی۔ 
ان کی ادبی زندگی کا آغاز 1942 سے ہوا ، ابتدائ غزلوں پر موہن لال ماتھر بیدار تلسی رام ناز سے اصلاح لی اور بعد میں فضل نقوی کے حلقۂ تلامذہ میں داخل ہوئے۔ 42 سے 60 تک فضل نقوی سے اصلاح سخن لیتے رہے۔
نور صاحب محکمۂ پوسٹل اینڈ ٹیلی گراف میں ملازم تھے اور ایک ذمے دار عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ نور کا پہلا شعری مجموعہ ’’دکھ سکھ‘‘ کے نام سے 1977 میں اترپردیش اردواکادمی کے مالی اشتراک سے شائع ہوا اور دوسرا "حسینیت کی چھانو میں" 1980 اور تیسرا "تپسیا" 1982 اور چوتھا "سمندر مری تلاش میں ہے" 1994 کو شائع ہوے۔ اترپردیش اردو اکادمی نے ان کی ادبی خدمات پر انعام دیا۔ ٣٠ مئ ٢٠٠٣ کو نور کا حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے غازی آباد میں انتقال ہوا اور وہیں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ نور معاصر عہد میں کلاسیکی ادب کے ممتاز شاعر تھے۔ انہوں نے تلامزہ کی ایک کثیر تعداد چھوڑی ہے. ان میں بعض ایسے ہیں جو مشق کی وجہ سے خود مرتبہء استادی کو پہنچ چکے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے