میں رو پڑوں گا بہت بھینچ کے گلے نہ لگا
میں پہلے جیسا نہیں ہوں کسی کا دکھ ہے مجھے
قمر عباس تخلص قمر اسی مناسبت سے قمر عباس قمر قلمی نام سے جانے جاتے ہیں. ١٢ مئ ١٩٩٣ میں ضلع مؤ کے قصبہ گھوسی میں پیدا ہوئے.لکھنؤ یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کیا.
شعر و شاعری کا شوق بچپن سے تھا، اس پر لکھنؤ کی ادبی ماحول اور یونیورسٹی کی فضا نے انکی شاعری میں چار چاند لگا دیئے. اور بڑی کم مدت میں انہوں نے یہاں کے نوجوان ادبی حلقے میں اپنی پہچان بنالی. قمر عباس قمر دور جدید کے ابھرتےہوئے تازہ دم شاعر ہیں جن کی شاعری میں حسن و انقلاب کا حسین امتزاج نظر آتا ہے. انھیں شعر و ادب کی محفلوں سے خاص شغف ہے، جس کے سبب بیشتر ادبی نشستوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔