Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Syed Fakhruddiin Balley's Photo'

سید فخر الدین بلے

1930 - 2004 | میرٹھ, انڈیا

سید فخر الدین بلے کا تعارف

تخلص : 'بلے'

اصلی نام : سید فخرالدین محمد بَلّے

پیدائش :ہاپڑ, اتر پردیش

وفات : 28 Jan 2004 | ملتان, پنجاب

رشتہ داروں : آنس معین (بیٹا)

سید فخرالدین محمد بَلّے میٹرک: الہ آباد تعلیمی بورڈ الہ آباد ایف۔ ایس۔ سی، بی ۔ایس۔سی اور ایم ایس سی (جیالوجی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے کیا۔ ادیب کامل اور ادیب فاضل جامعہ اردو علی گڑھ سے کیا۔ اس کے بعد وہ پاکستان ہجرت کر گئے- 

شعری سفر کا آغاز 1944 میں ہوا۔ صحافت سے بھی تعلق تھا اور ایک بہترین نثر نگار تھے۔ ان کی اطلاعات، تعلقات عامہ، سیاحت، آرٹس کونسل، سوشل ویلفیئر، وزارت مذہبی امور اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ مختلف سرکاری اور غیرسرکاری جرائد کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیئے۔

انہیں اردو، فارسی، انگریزی، اور ہندی زبانوں پر قدرت حاصل تھی۔ ان زبانوں میں انہوں نے مختلف موضوعات پر ڈیڑھ سو مطبوعات مرتب کیں۔ جن میں کتابیں، کتابچے اور بروشرز شامل ہیں۔
ںظم و غزل دونوں پر یکساں قدرت رکھتے تھے۔ ان کے دو شعری مجموعے ہیں۔ سوچ سفر(شعری مجموعہ) سوچ رنگ (مجموعہ غزلیات)۔

ان کی زندگی اور شاعری میں چشتیہ مسلک اور تصوف کا رنگ چھایا ہوا تھا۔ لیکن مذہب، تصوف، اخلاقیات، سماجیات، نفسیات، ادب اور فنون لطیفہ سے یکساں جذباتی رشتہ رکھتے تھے۔

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے