Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بستی بھی سمندر بھی بیاباں بھی مرا ہے

افتخار عارف

بستی بھی سمندر بھی بیاباں بھی مرا ہے

افتخار عارف

MORE BYافتخار عارف

    بستی بھی سمندر بھی بیاباں بھی مرا ہے

    آنکھیں بھی مری خواب پریشاں بھی مرا ہے

    جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری

    جو ٹوٹتا جاتا ہے وہ پیماں بھی مرا ہے

    جو ہاتھ اٹھے تھے وہ سبھی ہاتھ تھے میرے

    جو چاک ہوا ہے وہ گریباں بھی مرا ہے

    جس کی کوئی آواز نہ پہچان نہ منزل

    وہ قافلۂ بے سر و ساماں بھی مرا ہے

    ویرانۂ مقتل پہ حجاب آیا تو اس بار

    خود چیخ پڑا میں کہ یہ عنواں بھی مرا ہے

    وارفتگیٔ صبح بشارت کو خبر کیا

    اندیشۂ صد شام غریباں بھی مرا ہے

    میں وارث گل ہوں کہ نہیں ہوں مگر اے جان

    خمیازۂ توہین بہاراں بھی مرا ہے

    مٹی کی گواہی سے بڑی دل کی گواہی

    یوں ہو تو یہ زنجیر یہ زنداں بھی مرا ہے

    RECITATIONS

    افتخار عارف

    افتخار عارف,

    افتخار عارف

    بستی بھی سمندر بھی بیاباں بھی مرا ہے افتخار عارف

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے