بزم ہستی کی وہ فضا بھی نہیں
بزم ہستی کی وہ فضا بھی نہیں
مطرب وقت خوش نوا بھی نہیں
دل نہ دھڑکا خطا ہوئی لیکن
تیری پائل کی وہ صدا بھی نہیں
کتنی ویران ہے گلی دل کی
دور تک کوئی نقش پا بھی نہیں
کیا مصیبت ہے تیرے دیوانے
قید میں بھی نہیں رہا بھی نہیں
وجہ آرائش خم کاکل
ہم نہیں ہیں تو آئنہ بھی نہیں
اب تو سنتے ہیں ان کی محفل میں
جاں نثاروں کا تذکرہ بھی نہیں
لطف تو خیر لطف ہے ناظمؔ
مجھ پہ اس شوخ کی جفا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.