دل میں یوں چاہ کا ارماں نہ ہوا تھا سو ہوا
دل میں یوں چاہ کا ارماں نہ ہوا تھا سو ہوا
جس کی خاطر میں پریشاں نہ ہوا تھا سو ہوا
وہ بھی کیا دن تھے کہ جب راحت جاں تھا کوئی
وقت بھی مجھ سے گریزاں نہ ہوا تھا سو ہوا
کس کو ہے تاب نگاہی ترا جلوہ دیکھے
آئنہ خود بھی تو حیراں نہ ہوا تھا سو ہوا
غم گساری کے لئے اب نہیں آتا ہے کوئی
زخم بھر جانے کا امکاں نہ ہوا تھا سو ہوا
یہ بھی اعجاز محبت ہے کہ وہ شوخ کبھی
وجۂ تسکین دل و جاں نہ ہوا تھا سو ہوا
جل اٹھیں دل میں تری یاد کی شمعیں آخر
اس خرابے میں چراغاں نہ ہوا تھا سو ہوا
اس کی خواہش کہوں یا اپنی تمنا نادرؔ
بزم میں اس کی غزل خواں نہ ہوا تھا سو ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.