دوسرا کوئی چہرہ دیکھتا نہیں ہے تو
دوسرا کوئی چہرہ دیکھتا نہیں ہے تو
فرض کر لیا میں نے بے وفا نہیں ہے تو
ساتھ ساتھ چلتے ہیں جبکہ دونوں بارش میں
تر بہ تر ہوں میں لیکن بھیگتا نہیں ہے تو
شرح غم تو کیا کیا ہوگی رقص دیکھنے والے
گھنگھرؤں سے پائل کے آشنا نہیں ہے تو
وہ خوشی ہوں جس کو تو چاہتا ہے اپنانا
اور درد وہ جس کو جھیلتا نہیں ہے تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.