ہم نفسو اجڑ گئیں مہر و وفا کی بستیاں (ردیف .. ا)
ہم نفسو اجڑ گئیں مہر و وفا کی بستیاں
پوچھ رہے ہیں اہل مہر و وفا کو کیا ہوا
عشق ہے بے گذار کیوں حسن ہے بے نیاز کیوں
میری وفا کہاں گئی ان کی جفا کو کیا ہوا
یہ تو بجا کہ اب وہ کیف جام شراب میں نہیں
ساقی مے کے غمزۂ ہوش ربا کو کیا ہوا
اب نہیں جنت مشام کوچہ یار کی شمیم
نکہت زلف کیا ہوئی باد صبا کو کیا ہوا
تھم گیا دورۂ حیات رک گئی نبض کائنات
عشق و جنوں کی گرمئ ہمہمہ زا کو کیا ہوا
دشت جنوں میں ہو گئی منزل یار بے سراغ
قافلہ کس طرف گیا بانگ درا کو کیا ہوا
نالۂ شب ہے نارسا آہ سحر ہے بے اثر
میرا خدا کہاں گیا میرے خدا کو کیا ہوا
- کتاب : Nuquush Lahore (Pg. 196)
- Author : Mohd Tufail
- مطبع : Idara Farog-e-urdu, Lahore (Feb.1956 )
- اشاعت : Feb.1956
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.