جنوں میں انتہا ہونے سے پہلے
جنوں میں انتہا ہونے سے پہلے
نہ سوچا تھا خدا ہونے سے پہلے
بدن پر آج خاموشی لپیٹے
چلا آیا صدا ہونے سے پہلے
بچھڑتے وقت کہنا تھا بہت کچھ
میں کیا کہتا جدا ہونے سے پہلے
میں تیرا ہوں یہ اب جانا ہے میں نے
میں کس کا تھا ترا ہونے سے پہلے
وفا کا ہر چلن سکھلا دیا تھا
کسی نے بے وفا ہونے سے پہلے
نکل آؤں تری سرحد سے باہر
میں خود سے ماورا ہونے سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.