میرا وہم و گمان رہنے دے
سن مجھے بے زبان رہنے دے
درد دل کامران رہنے دے
اے محبت جوان رہنے دے
مجھ میں اونچی اڑان رہنے دے
میری حسرت جوان رہنے دے
مردہ لوگوں کی بستیاں ویراں
میرے جذبوں میں جان رہنے دے
جا بجا جمع سورجوں کی بھیڑ
مان اے آسمان رہنے دے
ایک چپ سی لگی ہوئی اچھی
رہنے دے داستان رہنے دے
میں بھی خود کو بچا سکوں خود سے
ایسا حرف بیان رہنے دے
کام بننے لگیں اگر یوں ہی
سب کے سب رام بان رہنے دے
گرنتھ اک پریم کا پڑھا مجھ کو
اور کتابوں کا گیان رہنے دے
آگ میں جل رہا ہوں برسوں سے
اب مرا امتحان رہنے دے
- کتاب : Khwaab Palkon Mein (Pg. 62)
- Author : Vishal Khullar
- مطبع : Insha Publications (2017)
- اشاعت : 2017
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.