نہ چھٹا ہاتھ سے یک لحظہ گریباں میرا
نہ چھٹا ہاتھ سے یک لحظہ گریباں میرا
چشم تر ہی پہ رہا گوشۂ داماں میرا
جس طرف گزرے کرے روئے زمیں کو گل زار
سیر گلشن سے پھرے جب گل خنداں میرا
کھیلیں آپس میں پری چہرہ جہاں زلفیں کھول
کون پوچھے ہے وہاں حال پریشاں میرا
بخت ہیں شور یہ اپنے ہی کہ وہ نوشیں لب
اوروں کا چشمۂ حیواں ہے نمکداں میرا
اوروں کی آنکھوں کو دیکھوں ہوں میں دیدار نصیب
بنا رونے کو یہی دیدۂ گریاں میرا
دور اس لب سے جو گزرے ہے دل پر خوں پر
جانے میرا ہی جگر اور یہ دنداں میرا
بے اجل مرتا رہا عشق میں اس کے عمر بھر
کہوں کس منہ پہ میں حسرتؔ وہ ہے جاناں میرا
- Deewan-e-Hasrat Azeemabadi
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.