نہ کوئی نقش نہ پیکر سراب چاروں طرف
نہ کوئی نقش نہ پیکر سراب چاروں طرف
تمام دشت اسیر عذاب چاروں طرف
مسیح وقت اب آئے تو بس خدا آئے
پیمبروں کی زمیں اور عذاب چاروں طرف
میں بیچوں بیچ کھڑا ہوں سلگتے جنگل میں
حصار باندھے ہوئے آفتاب چاروں طرف
ہمارے نام لکھی جا چکی تھی رسوائی
ہمیں تو ہونا تھا یوں بھی خراب چاروں طرف
فصیل درد سے یادوں کی دھوپ ڈھلتی ہوئی
بکھرتے ٹوٹتے رنگوں کا خواب چاروں طرف
مجیبیؔ کم نہیں فکریؔ کی دوستی کی پناہ
اگرچہ دشمن جاں بے حساب چاروں طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.