aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ بلا دل پہ کب آئی مجھے معلوم نہیں

محمد اعظم

یہ بلا دل پہ کب آئی مجھے معلوم نہیں

محمد اعظم

MORE BYمحمد اعظم

    یہ بلا دل پہ کب آئی مجھے معلوم نہیں

    درد اب کیسا ہے بھائی مجھے معلوم نہیں

    اپنے جلنے کا ہمیشہ سے تماشائی ہوں

    آگ یہ کس نے لگائی مجھے معلوم نہیں

    حالت ہجر میں ہوں یہ تو خبر ہے مجھ کو

    پر یہ کس کی ہے جدائی مجھے معلوم نہیں

    ہاں بہت دور بہت دور وہ رہتا ہے کہیں

    کیسے دیتا ہے دکھائی مجھے معلوم نہیں

    جسم سے میرے اب اس کی ہی مہک آتی ہے

    کب وہ یوں مجھ میں سمائی مجھے معلوم نہیں

    آتی جاتی ہے وہ اب سانس کی صورت مجھ میں

    کب گئی اور کب آئی مجھے معلوم نہیں

    میں تو کہہ آیا خموشی کی زباں سے سب کچھ

    کیا دیا اس کو سنائی مجھے معلوم نہیں

    مدت قید کا اخفا ہے یہاں کا دستور

    یعنی کب ہوگی رہائی مجھے معلوم نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے