یہ کاروبار چمن اس نے جب سنبھالا ہے
یہ کاروبار چمن اس نے جب سنبھالا ہے
فضا میں لالہ و گل کا لہو اچھالا ہے
ہمیں خبر ہے کہ ہم ہیں چراغ آخر شب
ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے
ہجوم گل میں چہکتے ہوئے سمن پوشو
زمین صحن چمن آج بھی جوالا ہے
ہمارے عشق سے درد جہاں عبارت ہے
ہمارا عشق ہوس سے بلند و بالا ہے
سنا ہے آج کے دن زندگی شہید ہوئی
اسی خوشی میں ہر اک سمت دیپ مالا ہے
ظہیرؔ ہم کو یہ عہد بہار راس نہیں
ہر ایک پھول کے سینے پر ایک چھالا ہے
- کتاب : Range-e-Gazal (Pg. 273)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.