اشعار

ہزاروں مقبول اشعار


  • ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہے
    مری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے

    داغؔ دہلوی

  • بازیچۂ_اطفال ہے دنیا مرے آگے
    ہوتا ہے شب_و_روز تماشا مرے آگے

    مرزا غالب

  • یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم
    جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے

    میر تقی میر

  • اسی کو کہتے ہیں جنت اسی کو دوزخ بھی
    وہ زندگی جو حسینوں کے درمیاں گزرے

    جگر مراد آبادی

  • ایک عادت سی بن گئی ہے تو
    اور عادت کبھی نہیں جاتی

    دشینتؔ کمار

  • غیر کو آنے نہ دوں تم کو کہیں جانے نہ دوں
    کاش مل جائے تمہارے گھر کی دربانی مجھے

    نامعلوم

  • لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں
    تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں

    بشیر بدر

  • پہلے شراب زیست تھی اب زیست ہے شراب
    کوئی پلا رہا ہے پئے جا رہا ہوں میں

    جگر مراد آبادی

  • حقیقت کو چھپایا ہم سے کیا کیا اس کے میک_اپ نے
    جسے لیلیٰ سمجھ بیٹھے تھے وہ لیلیٰ کی ماں نکلی

    راغب مرادآبادی

  • دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
    تجھ سے بھی دل_فریب ہیں غم روزگار کے

    فیض احمد فیض

  • الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
    دیکھا اس بیماری_دل نے آخر کام تمام کیا

    میر تقی میر

  • عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالبؔ
    کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے

    مرزا غالب

  • جلوہ مچل پڑے تو سحر کا گماں ہوا
    زلفیں بکھر گئیں تو سیاہ رات ہو گئی

    نامعلوم

  • بھیج دی تصویر اپنی ان کو یہ لکھ کر شکیلؔ
    آپ کی مرضی ہے چاہے جس نظر سے دیکھیے

    شکیل بدایونی

  • دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
    پر نہیں طاقت_پرواز مگر رکھتی ہے

    علامہ اقبال

مصور شاعری

شاعری کی سیکڑوں خوبصورت تصویریں شیئر کیجیے

تمام

موضوع