Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : اسلم مرزا

اشاعت : 001

ناشر : نوائے دکن پبلی کیشنز، اورنگ آباد

سن اشاعت : 2003

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تحقیق

صفحات : 155

معاون : ریختہ

آئینہ معنی نما
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اسلم مرزا شاعر بھی ہیں اور مترجم بھی۔ان کی نظمیں اورتراجم مقتدر ادبی مجلوں میں شائع ہوتےرہتےہیں۔انھیں انگریزی،اردو،مراٹھی کےعلاوہ فارسی سے بھی واقفیت ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ لفظوں کی اصل،ان کے مزاج اور سلسلہ نسب سے بھی پوری واقفیت رکھتے ہیں۔اس اعتبار سے ولی اورنگ آبادی کے کلام سے متعلق چند حقائق کوانھوں نےلفظی معنوں کے اعتبار سے پیش کیاہے۔اس کتاب میں شامل مضامین میں چند اہم”جولانگری اور جولاہانگری“”ولی اورنگ آبادی،سراج اورنگ آبادی اور ضیاء الدین پروانہؔ،ولی کا سن ولادت،مختصرسوانح حیات،ان کے عہد کے شعرا وغیرہ شامل ہیں۔اس کتاب میں ولی کی زندگی کے متعلق تفصیل بیان کرتے ہوئے حقائق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

 اسلم مرزا کی ولادت 10 ؍اکتوبر 1945 بہ مقام مہاراشٹر (دکن) ہے۔ 1978 سے ان کی سکونت اورنگ آباد (دکن) میں ہے جہاں وہ آزادانہ طور پر لیبر لاز کنسلٹنٹ کی حیثیت سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کم عمری سے اردو ادب سے گہرے شغف کے باعث شاعری، افسانہ نگاری اور تحقیقی و تنقیدی مضامین کے علاوہ ترجمہ نگاری سے گہری دلچسپی رہی ہے۔ ان کے علمی اور تحقیقی مضامین ملک کے مؤقر ادبی رسائل اور جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کی مندرجہ ذیل کتابیں شائع ہوچکی ہیں:
(1)    آئینۂ معنی نما (ولیؔ اورنگ آبادی۔ بعض حقائق) (2) عطر گل مہتاب (عزلتؔ سورتی پر مضامین) (3) گلدستۂ خوش باس (اعتراف و تحسین ولی اورنگ آبادی) (4) سلاطین دکن کے عہدے میں شادیاں (5) نظام شاہی توپ ساز۔ محمد بن حسن رومی خان (6) دکن دیس کی پیش رو غزلیں (7) ’’ہم جزیروں میں رہتے ہیں‘‘ (8) ’’لکنت‘‘ (پروفیسر سچیدا نندن کی انگریزی نظموں کے اردو تراجم) (9) پشتو کے عوامی نغمے (اردو تراجم)  (10) مورپنکھ (مراٹھی نظموں کے اردو تراجم (11) فساد اور دیگر نظمیں (مراٹھی نظموں کے اردو تراجم) (12) پیاری انو (مراٹھی نظموں کے اردو تراجم) (13) دیوناگری لپی میں سراجؔ اورنگ آبادی کی 103 غزلیں مع تعارفی دیباچہ) کے ساتھ شائع ہوچکے ہیں۔
اعزازات اور انعامات:
(1)    ساہتیہ اکادمی، ترجمہ ایوارڈ (2021) (2) ولی دکنی ایوارڈ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی 2011 (3) ستیو مادھو راؤ پگڑی ایوارڈ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی 2014 (4) ڈاکٹر عصمت جاوید ایوارڈ (برائے نثر) حلقہ ادب اسلامی (مہاراشٹر) 2017، (5) گووند سمان پرسکار۔ (برائے دکنی مراٹھی تعلقات) 2019 (6) اردو ساہتیہ پریشد پونے۔2009 (7) سینٹ زیویئرس اردو گولڈمیڈل۔ بامبے یونیورسٹی 1966 دیگر ادبی تنظیموں نے بھی ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں انعامات سے نوازا ہے

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
بولیے