aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلم مرزا شاعر بھی ہیں اور مترجم بھی۔ان کی نظمیں اورتراجم مقتدر ادبی مجلوں میں شائع ہوتےرہتےہیں۔انھیں انگریزی،اردو،مراٹھی کےعلاوہ فارسی سے بھی واقفیت ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ لفظوں کی اصل،ان کے مزاج اور سلسلہ نسب سے بھی پوری واقفیت رکھتے ہیں۔اس اعتبار سے ولی اورنگ آبادی کے کلام سے متعلق چند حقائق کوانھوں نےلفظی معنوں کے اعتبار سے پیش کیاہے۔اس کتاب میں شامل مضامین میں چند اہم”جولانگری اور جولاہانگری“”ولی اورنگ آبادی،سراج اورنگ آبادی اور ضیاء الدین پروانہؔ،ولی کا سن ولادت،مختصرسوانح حیات،ان کے عہد کے شعرا وغیرہ شامل ہیں۔اس کتاب میں ولی کی زندگی کے متعلق تفصیل بیان کرتے ہوئے حقائق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free