aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا صادق حسین صدیقی مشہور ناول نگار اور تاریخ دان ہیں۔ان کی کتابوں میں مسلمانوں کی تاریخ کا عنصر غالب رہتا ہے۔ انھوں نے دلچسپ تاریخوں کو کہانیوں کی شکل میں پیش کیا ہے ۔ وہ ہمیشہ مسلمان کے روشن ماضی کی بحالی کے خواہاں رہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو حال کا تجزیہ کرنے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تعلیم دی۔ انہوں نے فضیلت اور بہادری کا سبق دیا اور اپنے ناولوں کے ذریعے جدوجہد کی۔ زیر نظر کتاب" عرب کا چاند"ان کا نہایت ہی اہم ناول ہے۔اس ناول میں اسلام کی اس ابتدائی تاریخ کو بیان کیا ہے۔ جو کہ مسلمانوں اور اسلام کا سنہری دور تھا۔ مسلمانوں کے جنگجوؤں نے فارس اور روم پر حملہ کیا اور اس کو بہادری سے فتح کیا۔ اس ناول میں مصنف نے مسلم نوجوانوں کے لئے اس دور کی یاد دلانے کی کوشش کی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free