aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب حیات بعد الممات کے موضوع پر لکھی گئی ہے کہ آخر جب انسان اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو اس پر کیا بیتتی ہے اور اس کی موت کے بعد والی زندگی کس نوعیت کی ہوتی ہے ۔ کتاب میں عالم شہادت کو عالم ناسوت کا ما حصل بتایا گیا ہے ۔ صاحب کتاب نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس موضوع پر اس سے پہلے بھی کئی لوگوں نے قلم اٹھایا ہے ان میں ایک نمایاں نام امام غزالی کا بھی ہے مگر وہ اپنی کتاب میں ان سب سے ہٹ کر بات کرتا ہے ۔کتاب فارسی زبان میں ہے مصنف نے فلسفیانہ گفتگو بھی بعض جگہوں پر کی ہے مگر وہ اپنے موضوع کی مناسبت کے عین موافق ہے ۔ جابجا اس نے اپنی بات کو ادلہ سے ثابت کرنے کے لئے قرآن و حدیث اجماع و قیاس اور دیگر علماء متقدمیں کے کلام سے مدد لی ہے ۔ دینیات کا شوق رکھنے والوں کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہے ۔