Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : راجیندر منچندا بانی

اشاعت : 001

ناشر : یونین پریس، دہلی

سن اشاعت : 1971

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : انتخاب

صفحات : 130

معاون : ریختہ

حرف معتبر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

پیش نظر بانی کا شعری انتخاب" حرف معتبر" ہے۔ یہ انتخاب چندر پرکا شاد نے انجام دیا ہے۔ جبکہ مہدی حیدر زیدی نے اس کو مرتب کیا ہے۔ جس میں غزلیں اور نظمیں دونوں شامل ہیں۔ راجیندر منچندہ بانی کی آوازاپنے منفرد لہجہ اور منفرد موضوعات کے ساتھ نمایاں ہے۔ بانی کے کلام سے متعلق راج نارائن راز رقم طراز ہیں۔"بانی کی غزل ایک ایسی دنیا کا دروازہ ہم پر وا کرتی ہے جو بڑی حد تک ہماری دیکھی بھالی ہے۔جو بن ،بگڑ اور بدل رہی ہے،جو رو میں ہے ،رواداری میں ہے ، جو طلبگار ہے ،دیندار نہیں، جس میں متاع جاں کو محفوظ رکھنا ہی بڑی بات ہے۔بانی کی غزلوں میں سانس لینے والے معاشرے کا فرد مذبذب ہے۔ تشکیک میں مبتلا ہے۔"بانی کی غزلیں ایک ایسے فرد کی دلی کیفیات کی عکاسی کرتی ہے جو پختہ ،عزائم سے بھرپور اور جہاں دیدہ ہے۔جو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے اپنے راہ کی روکاوٹوں کو دور کرنے پر یقین رکھتا ہے۔بانی کے یہاں موضوعات کا تنوع تو ہے ہی لیکن ان کامنفرد اسلوب انھیں معاصرین شعرا میں منفرد اور معتبر بنانے میں معاون ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
بولیے