aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"انشایہ کی بنیاد" ڈاکٹر سلیم اختر کی تحریر کردہ تصنیف ہے، جس میں انھوں نے انشایہ کی تعریف اور انشائیہ کی بنیادی باتوں پر تحقیقی و تنقیدی مواد پیش کیا ہے، ساتھ ہی ساتھ نہایت ہی تحقیقی مواد کے کی روشنی میں صنف انشائیہ کی چار سو سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی ہے اور اسی تناظر میں انگریزی ادب میں انشائیہessay کی ممتاز شخصیات کے فکر و فن کا جائزہ لیا ہے، مزید یہ کہ سر سید احمد خان اور محمد حسین آزاد کے ذریعہ انشائیہ میں جو تبدیلیاں آئیں ان تبدیلیوں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے،مختصر یہ کہ سلیم اختر کی یہ کتاب انشائیہ کی صنف کو سمجھنے کے لئے ایک معتبر کتاب ہے جسے اردو ادب میں ماخذ کی حیثیت حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی محقق جب انشائیہ کے حوالے سے تحقیقی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے مطالعہ میں سلیم اختر کی زیر نظر کتاب ضرور ہوتی ہے۔