Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : مبشر سعید

ناشر : مخدومہ امیر جان لائبریری، لاہور

سن اشاعت : 2018

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : غزل

صفحات : 144

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-969-9928-10-9

معاون : وکاس گپتا

خواب گاہ میں ریت
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

مبشر سعید نئی غزل کے دھیمے اور با وقار لہجے کے شاعر انہ جذبات کو لفظی سلیقہ شعاری سے برتنے والے شاعر ہیں۔ انھوں نے جو شعر کہا، بات کے انداز میں اور جو کچھ کہا سادہ اور دلکش انداز میں۔ مبشر سعید نے اپنی باتوں کو مختلف جہتوں میں تقسیم کیا ہے۔ کبھی وہ اپنے وجود کے اندر کے شخص سے اور کبھی محبوب سے باتیں کرتے نظر آتے ہیں ۔ کبھی ماحول سے اور کبھی ماحول میں رچی بسی ہمہ تن گوش فضاؤں سے ہم کلام ہوتا ہے۔ ان کے شعروں میں وصل و ہجر کی کیفیتوں کا ذکر بھی موجود ہے۔ ہر طرف کھلے موسموں کی نکھری فضائیں اور ہر جانب نیلے آسمان کی روشن وسعتیں دکھائی دیتی ہیں۔ بات کہنے کے اس رنگ نے ان کی شاعری کو دھنک رنگ بنا دیا ہے۔ "خواب گاہ میں ریت" ان کی غزلوں کا مجموعہ ہے ۔اس مجموعہ میں ہمیں عشق و محبت کی یہ سماوی تفسیر اور عاشق کی ایسی معصوم تصویر نہیں ملتی۔اس کی غزل کاعاشق ایسا مرد ہے جو جسم رکھتا ہے اور جسم کی آواز بھی سنتا ہے۔ جو مٹی سے پیدا ہوا ہے اور مٹی کی خوشبو پوری طرح محسوس بھی کرتا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے