Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : میلہ رام وفاؔ

اشاعت : 001

ناشر : یونائیڈ انڈیا پریس، لکھنؤ

مقام اشاعت : لکھنؤ, انڈیا

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 24

معاون : اسلم محمود

منتخب مجموعۂ کلام
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

پنڈت بھگت رام کے بیٹے اور پنڈت جے داس کے پوتے،ناول نویس ،شاعر،صحافی اورحکومت پنجاب سے راج کوی کاخطاب پانے والے پنڈت میلہ رام،میلہ رام وفا کےنام سےجانےجاتےہیں۔26 جنوری1895کوگاؤں ديپوكےضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے۔بچپن میں گاؤں میں مویشی چرانےجایا کرتے تھے۔كئی اخباروں کےمدیرہوئے،نیشنل کالج لاہور میں اردو فارسی کےدرس و تدریس  کافریضہ انجام دیا۔ان کوباغیانہ نظم اے فرنگی لکھنے کے جرم میں دوسال کی قید بھی ہوئی۔ شعری مجموعےسوزوطن اورسنگ میل کےعلاوہ چاندسفرکا(ناول)ان کی اہم کتابیں ہیں۔ بڑے بھائی سنت رام بھی شاعرتھےاورشوق تخلص کرتے تھے۔ ٹی آررینا کی کتاب پنڈت میلہ رام وفا حیات وخدمات،انجمن ترقی اردو(ہند) سے2011 میں چھپ چکی ہے۔فلم پگلی(1943)اورراگنی(1945)کے نغمے انہی کے لکھے ہوئے ہیں۔ بارہ سال کی عمرمیں شادی ہوئی۔17سال کی عمرمیں شع کہنا شروع کیا،پنڈت راج نارائن ارمان دہلوی کے شاگرد ہوئے۔ارمان داغ دہلوی کے شاگرد تھے۔اردوکےمشہورومعروف رسالہ مخزن کے مدیررہےاورلالہ لاجپت رائے کے اردواخباروندے ماترم کی ادارت بھی کی۔مدن موہن مالوی کے اخبارات میں بھی کام کیا۔ ویربھارت میں جنگ کا رنگ کے عنوان سے کالم لکھتے تھے۔ ان  کاانتقال جالندھر پنجاب میں 19 ستمبر 1980 کو ہوا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے