aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سرکار دو عالم ﷺ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر تھے جس طرح دوسرے بہت سے پیغمبر ہوئے ہیں۔قرآن شریف کی صراحت کے مطابق آپ کی ذمہ داری دیگر پیغمبران اسلام کی طرح ہی تھی لیکن آپ ﷺ کی حیثیت اور مرتبہ تمام انبیاء کرام میں افضل ہے کہ آپ ﷺ خاتم النبین ہیں۔ انبیاء کرام کے ذمہ اپنی اپنی امت تک پیغام پہنچانا اور عملی طور پر احکام خداوندی کی پابندی کرتے ہوئے عملی درس بھی دینا تھا۔اس لیے پیارے آقا ئے دوجہاں رسول خدا ﷺ نہ صرف پیغمبر دعوت تھے بلکہ پیغمبر انقلاب بھی تھے۔پیش نظر کتاب میں آپ ﷺ کی عملی زندگی ،ایمان اور مذہب اسلام کے لیے جہد مسلسل کو تاریخی شواہد اور مذہبی حوالوں کے ساتھ بیان کیا ہے۔آپ ﷺ کے حالات زندگی اور عملی اقدامات کا مطالعہ ہر مومن کے دل میں جذبہ ایمان کو تازہ کرنے میں بے احد اہم اور مفید ہے۔