aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ماضی قریب تک خانقاہوں میں فارسی شعرو ادب کے عالم ہواکرتے تھے اور ان کا تعلق بھی فارسی کے ساتھ اردو شعروادب سے ہوا کر تا تھا۔ یہ رسالہ بھی خانقاہی ماحول کانیتجۂ فکر ہے۔ ہندو ستان صدیوں سے صوفیوں او رخواجگان کا دیس رہا ہے۔خواجہ معین الدین چشتی سے خواجہ میر درد تک سیکڑوں صوفی اس سر زمین کا حصہ بنے ۔ ان بزرگوں کے مر یدین کی تعداد بھی ہزاروں میں تھی۔ انہوں نے اپنے اپنے طرح سے مرشدین کو خراج عقیدت پیش کی۔ زیر نظر کتاب بھی اسی عقیدت کی ایک کڑی ہے، جو ایک طرح سے حاجی وارث علی شاہ صاحب کی منظوم سوانح عمری ہے، جو مثنوی کی ہیئت میں ہے۔