aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "قدیم ہندوستان کی سیکولر روایات" مجیب اشرف کی تصنیف ہے۔ جس میں تاریخ کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے، ہندوستان کی جغرافیائی معلومات کو قلمبند کیا گیا ہے، ہندوستان کی سیکولر روایتوں کو بیان کیا گیا ہے، قدیم ہندوستان کی اقتصادی اور مذہبی صورت حال پر روشنی ڈالی گئی ہے، اور ہندوستان کی قدیم آبادیوں اور ان کی تہذیب و ثقافت پر روشنی ڈالی گئی ہے، پتھر لوہے اور تانبے کے ادوار کا تذکرہ کیا گیا ہے، وادی سندھ کے لوگوں کی مذہبی صورت حال کو بیان کیا ہے، رامائن اور مہابھارت کا تعارف کرایا گیا ہے، مہاویر جین اور گوتم بدھ کی تعلیمات کو بیان کیا گیا ہے، اشوک اور گوتم بدھ کے نظریات میں سیکولرازم کی مثالیں پیش کی گئی ہیں، گپت خاندان کا تذکرہ کیا گیا ہے، راجپوت ریاستوں کے عروج و زوال کی داستان رقم کی گئی ہے، ہندوستان پر جو مختلف حملے ہوئے، ان کا تذکرہ کیا گیا ہے، اس میں ایرانیوں کا حملہ، سکندرآعظم کا حملہ، سومناتھ مندر پر حملہ وغیرہ مذکور ہیں، کتاب اہم تاریخی معلومات پر مشتمل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free