Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

قمر جلالی نے اردو شاعری کے ساتھ فلمی نغمہ نگاری میں بھی یکساں شہرت حاصل کی ہے۔انھوں نے اپنی زندگی کے تقریبا چالیس سال فلم انڈسٹری کو دیے،جہاں مختلف فلموں کے لیے کئی نغمے لکھے۔ اس کے علاوہ بھی قمر جلالی نے کئی غزلیں لکھی ہیں۔ پیش نظر قمر جلالی کی غیر فلمی غزلوں کا مجموعہ "رشک قمر" ہے۔جس میں شامل غزلیں اپنے اسلوب اور روانی کے باعث موثر ہیں۔ جس کے مطالعے کے بعد یہی محسوس ہوتا ہے کہ شاعر کسی پیام کے قائل نہیں ہیں۔لیکن ان کی غزلیں مترنم اورمنفرد لب ولہجہ کے ساتھ قارئین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہیں۔ان کی زبان آسان اور عام فہم ہےکہیں کہیں ہندی الفاظ کا استعما ل بھی روانی سے ہوا ہے۔کلام قمر میں روایت کی پاسداری تو کہیں روایت سے بغاوت بھی نظر آتی ہے۔ ابتدا میں شاعر کی سوانح حیات بھی شامل کلام ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

 

خوبصورت شاعر اور مدھر فلمی گیتوں کا خالق قمر جلال آبادی کا اصل نام اوم پرکاش بھنڈاری تھا۔ان کی مادری زبان پنجابی تھی۔ 1917 میں امرتسر کے ایک گاؤں " جلال آباد میں پیدا ہوئے جب انھوں نے لکھنا شروع کیا تو "امر" نام کے ایک خانقائی شاعر ان کو اردو شاعری توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ امر نے قمر جلال آبادی کی شاعری کو متاثر ہی نہیں کیا بلکہ امر نے ان کا تخلص "قمر" (چاند) بھی انھوں نے ہی دیا۔ چالیس کی دہائی میں فلموں میں قسمت آزمانے کے لیے پونا چلے گئے۔ اس زمانے میں فلم میں دلچسپی لینے والا شخص پونے کی راہ لیتا تھا۔ قمر جلال آبادی کو 1942 میں پنچولی پروڈکشن کے زیر تحت بنے والی فلم" زمیندار" میں پہلی بار گیت لکھنے کا کا موقعہ ملا۔  اس کے بعد وہ تقریبا چار/4 دہائیوں تک ممبئی کی فلمی دینا پر چھائے رہے۔

ایک خوب رو شاعر کے گیتوں میں دل لگی، غم و انبساط، رومان اور گہری معاشرتی معنویت ہوتی تھی1947 میں ان کی فلم " ملاقات" کا گانا ۔۔ " دل کس لیے روتا ہے، پیار کی دینا میں، ۔۔۔۔ 1953 مین محمد رفیع اور لتا منگیشکر کا گانا جو فلم " دو آنسو" کے لیے لکھاتھا۔ بہت مقبول ہوا۔۔۔۔ " دیکھو میرے سجنا دیکھو مجھے بھول نہ جانا"۔۔ فلم " ہارڈہ برج" کےگانے بھی انھوں نے ہی لکھے۔ اس فلم کا گانا ۔۔" میرا نام چن چن" ۔۔ آج بھی لوگوں کی زبان پر ازبر ہے۔ اس گانے کوگیتا دت نے گایا تھا۔آشا پوسلے کا گایا ہوا ان کا گانا ۔۔" آئیے مہربان بیٹھے جاں جان "۔۔۔ کو بھی بہت شہرت ملی۔ فلم " آگ" کا ان کا لکھا ہوا ایک گیت ۔۔" زندہ ہوں اس طرح کی غم زندگی نہیں"۔۔۔ کو کون بھول سکتا ہے!! قمر جلال آبادی کے گیتوں کو نورجہاں، جی۔ ایم درانی، زینت بیگم، منجو، امر بائی کرائستگی، محمد رفیع، گیتا رائے، طلعت محمود، ثریا، مکیش، شمشاد بیگم، منادے،آشا پوسلے، لتا منگیشکر اور کشور کمار نے اپنی آوازیں دیں۔ ان کے قریبی دوستوں میں کلیان جی آنند جی،او پی نیر، امین سایانی قتیل شفائی، بھارت بھوشن، دلیپ کمار، اجیت، راج کپور، محمد رفیع، نذیر حسین، ایس ڈی برمن، شیام سندر، پرتھوی راج، مدن موہن، بادرہ، اوشا منگیشکر، لتا منگیشکر، پردیپ کمار، امیتابچن، ناصر کان، دھرمیندر، پریم چوپڑہ، مکیش، مینا کماری، پردیپ کمار، مناڈے، مبارک بیگم ، شمی کپور اور شمشاد بیگم شمار کئے جاتے ہیں۔
قمر جلا آبادی مذھبی انسان تھے۔ انھوں نے مذہبی شاعری بھی کی۔ وہ ہر روز '"بھگوت گیتا" پڑھتے تھے۔ ان کے مطالعوں میں قرآن مجید اور انجیل بھی پڑھتے تھے۔ وہ اپنے والدیں کو اپنے ساتھ رکھتے تھے۔ انکی ایک بہن جس کے سسرال میں خانگی پریشانیاں اور مسئلے مسائل تھے۔ اپنی اس بہن کو قمر جلال آبادی نے اپنے " جوہو" والے گھر میں رکھا۔ قمرصاحب عموما گھر پر ھی رھتے تھے۔ اور دوستوں احباب کی محفلیں گھر پر ہی سجاتے تھے۔ ان کے گھر پر دوستوں کا آنا جانا لگا رہتا تھا، انکی بیوی کا نام " لیلا وتی" تھا۔ ان کی سات/7 اولادیں تھیں۔ قمر جلال آبادی کی صاحبزادی " شہبانی سوار"نے قمر صاحب کی ویب سائٹ بنائی ہے۔ اس پر انھوں نے لکھا ہے کی قمر جلا آبادی" ہندی" کے شاعر اور گیت نگار تھے۔ حالانکہ وہ تا حیات اردو میں شاعری اور گیت نگاری کرتے رھے۔ ان کی بیٹی 'شہبانی سوا ر' کواردو پڑھنا لکھنا نہیں آتی مگر ان کو اردو کے بے شمار اشعار ازبر ہیں۔
قمر جلال آبادی فلم رائٹر ایسوسی ایشن (آئی۔ پی۔ آر۔ ایس) ممبئی کے بنیاد گزاروں میں شامل ہیں۔ ان کے چند مشہور فلمی گیت یہ ہیں:
" اے چاند بتا مجھ کو کیا اس کا نام ہے پیار" ( چاند۔ 1944)
"کیا یہی تیرا پیار ہے" ( مرزا صاحباں 1947)
" بدنام نہ ہوجائے محبت کا فسانہ" (شہید، 1948)
"وہ پاس رہیں یا دور رہیں "( بڑی بہن 1949)
" ایک پردیسی میرا دل لے گیا" (پھگن۔ 1958)
" ڈم ڈم ڈیگا ڈیگا" ( چھلیا 1960)
"میں تو ایک خواب ہو، اس خواب سے تو پیار نہ کر" ( ہمالیہ کی گود میں)

قمر جلال آبادی کا انتقال  09 جنوری  2003 کو ہوا۔

 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے