aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سعادت حسن منٹو کا نام اردو افسانے کے منظر نامے میں کافی معروف و مشہور ہے۔ وہ بچپن سے لیکر موت تک مختلف فیہ اور چرچوں میں رہے۔کبھی ان کو ترقی پسند ، رجعت پسند ، جنس نگار ، فحش نگار، شعور اور لاشعور کی بھول بھلیوں میں بھٹکے ہوئے بیمار ذہن کی پیداوار اور زندگی کی گوناگوں حقیقتوں کو پیش کرنے والا فنکار قرار دیا گیا،حتی کہ ایک زمانے تک انھیں اردو کا بدنام ترین افسانہ نگار کہا جاتا رہا، تاہم اگر ان کے افسانوں کو موضوعات، اسالیب اور تکنیک کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ان کی کہانیوں میں کافی تنوع ملتاہے، زیر نظر کتاب منٹو کے فن پر لکھے گئے پانچ مضامین کا مجموعہ ہے ، جن مضامین میں محمد حمید شاہد نے منٹو کی کہانیوں کا تجزیہ پیش کیا ہے،ساتھ ہی ساتھ منٹو کی شخصیت اور فن کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets