aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خورشید افسر بسوانی مشاعروں کے مقبول شاعر تھے ۔ ۱۶ مارچ ۱۹۴۱ کو قصبہ بسواں ضلع سیتاپور میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام سید عاشق علی تھا جو بسلسلۂ ملازمت کانپور میں مقیم تھے اس لئے افسر کا ابتدائی زمانہ بھی وہیں گزرا ۔ اپنے والد کے ساتھ جگر بسوانی اور مولانا حسرت موہانی کی محفلوں میں شریک ہوتے تھے ۔ اس کے اثر سے رفتہ رفتہ شاعری بھی کرنے لگے اور مشاعروں میں شریک ہونے لگے ۔ شاعری کے ساتھ نثر بھی لکھی ۔ ’ صالح ادب کے محرک اعظم ‘ ’ انتخاب کلام جگر بسوانی ‘ ان کی نثری کتابیں ہیں ۔ شاعری کامجموعہ ’ دوپہر‘ کے نام سے شائع ہوا