Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیڈ اے بخاری کے نام سے مشہور سید ذوالفقار علی بخاری نے اپنی اس خود نوشت سوانح عمری پر 1962 میں کام شروع کیا روزنامہ 'حریت' میں قسط وار شائع ہونے کے بعد اسے 1966 میں کتابی شکل دی گئی۔ زیڈ اے بخاری کے مزاج کے عین مطابق، کتاب میں طنز و مزاح بھرپور انداز میں موجود ہے۔ خوبصورتی سے تحریر شدہ اس کتاب میں پاکستان اور ہندوستان کے اندر براڈکاسٹنگ کی تاریخ پر بھی نظر ڈالی گئی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

ذوالفقار علی بخاری جون 1904 کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔ وہ شاعر ہونے کے ساتھ ایک اچھے صحافی اور موسیقار تھے۔ لاہور اور لندن سے صحافت کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ممبئی ریڈیو اسٹیشن سے وابستہ ہوگئے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے اور ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہے۔ شاعری میں حسرت موہانی، علامہ اقبال، یگانہ ، اور وحشت کلکتوی سے استفادہ کیا۔ 12 جولائی 1975 کو کراچی میں انتقال ہوا۔ ذوالفقار علی بخاری کا شعری مجموعہ ’میں نے جو کچھ بھی کہا‘ کے نام سے شائع ہوا۔ انہوں نے ’سرگذشت‘ کے نام سے اپنی آپ بیتی بھی لکھی جو اپنے دلچسپ سوانحی اسلوب کی وجہ سے بہت مقبول ہوئی۔ 

 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے