aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظرکتاب ،تحریک ندوۃ العلماء کے ایک اہم رکن اور اسکے پہلے ناظم مولانا سید محمد علی مونگیری کی مفصل سوانح عمری ہے۔ اس میں مولانا کی ابتدائی زندگی سے لیکر وفات تک کے حالات بڑے شستہ اور شگفتہ انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔ ان کی پاکیزہ زندگی کے واقعات پڑھنے سے آج بھی اللہ کی محبت، اتباع سنت کا جذبہ اور دردمندی اور دلسوزی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ مولانا محمد علی مونگیری، مولانا فضل رحمن گنج مرادآبادی کے اجل خلفاء اور ہم عصر علماء و وصلحاء میں ایک حیثیت کے مالک تھے۔ انکے ذریعہ ہزاروں آدمیوں کو توبہ وانابت کی سعادت نصیب ہوئی، زہد و اتقاء کے ساتھ وہ ایک وسیع النظر داعی، مفکر اور کامیاب مصنف بھی تھے۔ انہوں نے چھوٹی بڑی پچاس کتابیں یادگار چھوڑی ہیں، خاص طور سے عیسائیت اور قادیانیت پر انکی کتابیں بہت مقبول ہوئیں۔