aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
الیاس سیتاپوری، اردو میں تاریخی کہانیاں لکھنے والے ایسے مصنف ہیں جن کا طرز تحریر نہ صرف منفرد اور حقیقت سے قریب ہے بلکہ نصابی کتب اور تاریخ نگاری کے انداز سے یکسر مختلف ہے۔زیر نظر کتاب الیاس سیتاپوری کا تاریخی ناول ہے۔اس ناول میں الیاس سیتاپوری نے اسلام اور دشمنان اسلام کی بڑی آویزش اور جنگ و جدل کی داستان بیان کی ہے۔اس ناول میں جگہ جگہ دکھا یا گیا ہے، کہ دشمنان اسلام نے مل کر پورے اتحاد کے ساتھ ہر جانب سے اسلام پر یلغار کی ہے، اور اسلام نے ان کا مقابلہ افتراق و انتشار سے کیا ہے، گویا کہ مسلمانوں میں عدم اتحاد پر طنز کیا ہے۔