aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جدید اردو ناول اور افسانہ کے بنیاد گزاروں میں ایک اہم نام قرۃ العین حیدر یعنی عینی آپا کا ہے۔ انہوں نے اردو ناول کو ایک نئی سمت عطا کی۔ فکشن کے علاوہ بھی ان کی کچھ تحریریں یادگار ہیں۔ زیر نظر مجموعہ ان کا رپورتاژ ہے۔ ان کی متعدد رپورتاژ منظر عام پر آچکے ہیں۔ ربوتاژ دراصل سفر نامہ ہی ہوتا ہے مگر اسے افسانے کی زبان میں لکھا جاتا ہے۔ البتہ اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ زیب داستان کے سبب حقائق کی پردہ پوشی نہ ہو۔ اس مجموعے میں مصنفہ کی متعدد رپورتاژ شامل کیے گئے ہیں۔ پہلا رپورتاژ " لندن لیٹر" ۱۹۵۳ میں لکھا گیا تھا۔ ان کا یہ سفر نامہ متعدد اخباروں میں قسطوار چھپ چکا ہے۔ دوسرا سفر نامہ " ستمبر کا چاند" کے عنوان سے ہے۔ تیسرا "درچمن ہر ورقیٔ دفتر حال دگرست" کے عنوان سے ہے ۔ اس کے بعد "جہان دیگر" ہے ۔ یہ مضمون ۱۹۶۰ میں لکھا گیا تھا اور "نقوش" کے شخصیات نمبر میں شائع ہوا تھا۔ اس کے علاوہ بھی دیگر متعدد افسانوں کو مجموعے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free