aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں عبد العزیز دباغ کے ارشادات کو نقل کیا گیا ہے۔ یہ ارشادات دو جلدوں پر مشتمل ہیں۔ ان ارشادات کو عبد العزیز دباغ کے خادم احمد بن سلجماسی نے مدون و مرتب کیا، جس کا نام "ابریز" رکھا، پھر اس کتاب کا اردو ترجمہ "تبریز" کے نام سے جناب عاشق الہی میرٹھی نے فرمایا تاکہ اہل اردو بھی جواہرات دباغ سے مستفید ہوسکیں۔ ابتداء میں موصوف کے احوال بیان کئے گئے ہیں اس کے بعد ان کے فرمودات اور ان سے سنے ہوئے حیرت انگیز واقعات و فرمودات کا ذکر کیا گیا ہے۔ چونکہ آپ امی تھے اس لئے جو حقائق بیان کرتے تھے انہیں سن کر یوں محسوس ہوتا تھا کہ آپ ایک عالم ہوں اور آپ کا مطالعہ بہت وسیع ہو مگر وہ انبیا اور سیرت کے وہ نادر نکات بیان کرتے کہ انسان ششدر رہ جاتا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free